Wednesday January 22, 2025

“مجھ سے غلطی ہوگئی، ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں” نعمان نیاز نے ایک بار پھر شعیب اختر سے معذرت کرلی

اسلام آباد : پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان نیاز نے کہا کہ وہ گزشتہ 30 برس سے شعیب اختر کو جانتے ہیں، وہ شعیب کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ سٹار نہیں بنا تھا، شعیب اختر ان کی آنکھوں کے آگے سٹار بنا ہے تو وہ اسے کیوں پسند نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں ان سے غلطی ہوئی ، انہوں نے شعیب اختر کو دکھ پہنچایا، اگر وہ پروگرام دیکھ رہے ہیں تو ان سے ہاتھ جوڑ کر ہزار بار معافی مانگتا ہوں۔ شعیب اختر کو جاری ہونے والے 10 کروڑ روپے کے نوٹس پر ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے طور پر یہ نوٹس جاری کیا ہے ، ان کا مینجمنٹ میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

چینی کی قیمت میں تیزی سے کمی آنا شروع ر یٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک ہی روز میں 25 روپے کی بڑی کمی

“ہم تھکے ہوئے تھے، آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں زیادہ وقفہ ہونا چاہیے تھا” انڈین ہیڈ کوچ روی شاستری نے شکست کی وجہ بتادی

2 ماہ میں عالمی جنگ شروع ہونے والی ہے،شروعات پاکستان سے ہو گی،فیصل رضاعابدی

FOLLOW US