Wednesday January 22, 2025

جمائما گولڈ سمتھ نے’ دی کراؤن‘ کے آنے والے سیزن سے علیحدگی اختیار کر لی ، وجہ ایسی کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

لندن: وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ سمتھ نے معروف اور متنازع ویب سیریز’ دی کراؤن‘ کے آنے والے پانچویں سیزن کی عکس بندی و کہانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی شریک لکھاری ہیں تاہم اب انہوں نے کہا کہ ویب سیریز میں ان کی سہیلی لیڈی ڈیانا کے واقعات کو ناشائستہ انداز میں دکھایا جا رہا ہے، جس وجہ سے وہ ٹیم سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔برطانوی اخبارسے بات کرتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ نے ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی کہانی اور عکس بندی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ٹیم کو کہا ہے کہ ان کا نام بطور لکھاری ہٹادیا جائے۔

بھارت کا سفر تمام ہوا۔انڈین ٹیم جیت کر بھی ہار گئی، نیمبیا کو آخری میچ میں 9وکٹوں سے شکست دیدی،ورلڈ کپ کی دوڑ سے بھی باہر

جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ ان سے ویب سیریز کے تخلیق کار پیٹر مورگن نے پانچویں سیزن کی کہانی لکھنے کی درخواست کی اور انہوں نے لیڈی ڈیانا کی بہترین سہیلی ہونے کے ناطے سکرپٹ پرستمبر 2020 ءسے فروری 2021 ءتک کام کیا ، انہیں توقع تھی کہ سیریز کی ٹیم ان کی توقعات کے مطابق ہی کہانی کو پیش کرے گی لیکن پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی کہانی ان کی توقعات کے برخلاف دکھائی جا رہی ہے، جس وجہ سے وہ سیریز سے الگ ہو رہی ہیں اور انہوں نے ’دی کراؤن‘ کی ٹیم کو لکھاریوں کی فہرست سے اپنا نام نکالنے کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب ’دی کراؤن ‘کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمائما کے ساتھ انہوں نےلکھاری کے طور پر کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، جمائما گولڈ سمتھ شروع سے ہی ’دی کراؤن‘ کی حمایتی رہی ہیں مگر پانچویں سیزن میں انہیں بطور لکھاری شامل کرنے کا کوئی معاہدہ ہوا ہی نہیں تھاتاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ جمائما نے کہانی پیش کرنے میں مدد فراہم کی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کے کس حصے کو جمائما گولڈ سمتھ کی توقعات کے برخلاف دکھایا گیا ہے۔

“مجھ سے غلطی ہوگئی، ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں” نعمان نیاز نے ایک بار پھر شعیب اختر سے معذرت کرلی

چینی کی قیمت میں تیزی سے کمی آنا شروع ر یٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک ہی روز میں 25 روپے کی بڑی کمی

FOLLOW US