Monday January 20, 2025

چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہوں کہ ویرات کوہلی عظیم انسان ہیں ، انوشکا شرما

دبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے کہا کہ میں دنیا کو چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہوں کہ ویرات کوہلی ایک عظیم انسان ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انوشکا نے ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کیلئے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں اور یہی زندگی گزارنے کا طریقہ بھی ہے ، میں آپ کے سوا کسی ایسے شخص کو نہیں جانتی جو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لانے کی صلاحیت رکھتا ہو ۔ انوشکا نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں ہم دونوں سوشل میڈیا کے ذریعے بات نہیں کر سکتے لیکن کبھی کبھار میرا دل چاہتاہے کہ میں دنیا کو چیخ چیخ کر بتاؤں کہ آپ کتنے عظیم انسان ہیں ۔ وہ لوگ واقعی خوش قسمت ہیں جو آپ کو جانتے ہیں ۔ہر چیز کو روشن اور خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ ، اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو ۔

تحریک انصاف کے مقابلے میں نئی سیاسی جماعت کا قیام ؟ پی ٹی آئی ناراض اراکین کے بعد ن لیگی اراکین اسمبلی بھی جہانگیر ترین کیساتھ جا مِلے

میں نے تو اسی رات پروگرام میں معافی کا مطالبہ کیا تھا جو نہیں مانگی گئی نعمان نیاز کی معافی کے بعد شعیب اختر کھل کر بول پڑے

کیا ملا اس کو چڑیا کا آشیانہ تباہ کرکے۔۔ کیا واقعی عامر لیاقت اور طوبیٰ کی طلاق ہوگئی؟ افواہوں کے بعد بشریٰ کی پوسٹ پر لوگوں کے تبصرے

FOLLOW US