Monday November 25, 2024

ممبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں آریان خان کی ضمانت منظور کر لی، رہا کرنے کا حکم

ممبئی : ممبئی ہائیکورٹ نے شاہ ر خ خان کے صاحبزادے آریان خان اور ان کے دونوں دوستوں کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کے وکلاءکی جانب سے خصوصی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے اپیل کی گئی تھی جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیاہے ۔ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا جائے گا جس میں ضمانت منظور کرنے کی وجوہات بیان کی جائیں گی تاہم آریان خان اور دیگر دوست آج رات جیل سے رہا نہیں ہو پائیں گے ۔
این سی بی کے وکیل انیل سنگھ نے آریان خان کی درخواست ضمانت می خالفت کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان پہلی مرتبہ منشیات استعمال کرنے والا صارف نہیں بلکہ وہ گزشتہ دو سالوں سے مسلسل منشیات استعمال کر رہاہے ۔

جہانگیر ترین کا شاعرشاکر شجاع آبادی کو ماہانہ50 ہزارروپے وظیفہ دینےکا اعلان

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آیان خان کے ’ شعوری قبضہ ‘ سے ممنوعہ مواد برآمد کیا گیاہے ،یہاں اس کیس میں ممکنہ طور پر شخص نے منشیات استعمال نہیں کیں لیکن اگر وہ اس کے قبضہ میں ہیں تو اس کے خلاف این ڈی پی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے ، منشیات آریان خان کے ’ شعوری قبضہ ‘سے برآمد کی گئیں ہیں ۔ یاد رہے کہ آریان خان کو تین اکتوبر کو سمندری جہاز میں جاری ریو پارٹی کے دوران این سی بی نے چھاپے میں گرفتار کیا تھا ، جبکہ ان کے ہمراہ قریبی دوست ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ اس سے قبل 20 اکتو بر کو خصوصی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پر آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

بڑھتے چلے آئے تو راستہ روکیں گے ، جب تک واپس نہیں جاتے بات نہیں ہوگی شیخ رشید نے اعلان کردیا

شعیب اختر سے بد تمیزی، ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سزا مل گئی

FOLLOW US