Wednesday January 22, 2025

شعیب اختر سے بد تمیزی، ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سزا مل گئی

اسلام آباد: انکوئری کمیٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے اینکر پرسن نعمان نیاز کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابقسرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر میں تلخی کے معاملے پر تحقیقات کمیٹی کا اجلاس ہوا، تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونےتک نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کریں گے۔نعمان نیاز کی جگہ کوئی اور اینکر پرسن پروگرام کرے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد آن آیئر تلخ کلامی ہوئی تھی اور نعمان نیاز نے شعیب اختر کو پروگرام سے باہر نکلنے کا کہا تھا۔

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

ہر پاکستانی کھلاڑی خود کو سچا مسلمان بتاتا ہے، بھارتی میڈیا گرین شرٹس کے مذہبی لگاؤ کا معترف

FOLLOW US