Wednesday January 22, 2025

بڑھتے چلے آئے تو راستہ روکیں گے ، جب تک واپس نہیں جاتے بات نہیں ہوگی شیخ رشید نے اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جتنی لچک دکھانی تھی دکھا چکے ہیں، اگر یہ آگے بڑھتے چلے آئیں گے تو انہیں کہیں نہ کہیں روکا جائے گا، ان سے درخواست ہے کہ اپنے مرکز میں واپس چلے جائیں، جب تک یہ واپس نہیں جاتے ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، یہ اس حد تک نہ جائیں کہ معاملات وزیر داخلہ کے ہاتھ سے بھی نکل جائیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آپ نے جو حالات پیدا کیے ہیں ان سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کل لا محالہ معاملات رینجرز کے ہاتھ میں دینا پڑے ہیں، انہوں نے سڑکیں کھولنے کا وعدہ کیا تھا ، اپنا وعدہ پورا کریں ، اگر ایسا نہیں ہوا تو حالات میرے ہاتھ سے نکل جائیں گے، پھر قوم مجھ سے نہ کہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ جب تک یہ اپنے مرکز میں واپس نہیں جائیں گے تب تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

شعیب اختر سے بد تمیزی، ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سزا مل گئی

انہوں نے کہا کہ فرانس کا سفیر پاکستان میں ہے ہی نہیں تو آپ کس کیلئے آ رہے ہیں، قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کی جا چکی ہے۔ پاکستان کو دنیا نے غیر محفوظ سمجھنا شروع کردیا ہے جس کے باعث یہاں دوسرے درجے کے سفیر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، فرانس کا سفیر گھبرا کر پاکستان چھوڑ کر جا چکا ہے، پوری اسلامی دنیا میں کسی نے بھی فرانس کے سفیر کو نہیں نکالا اور نہ ہی کسی نے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ وہ جمعہ اور ہفتہ کو ان سے ملیں گے، ابھی تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور ہم ان سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ بات خراب ہوجائے گی، آپ رینجرز اور پولیس کو سیدھی گولیاں مار رہے ہیں، عمران خان جتنی لچک دکھا سکتے تھے انہوں نے دکھائی ہے لیکن اگر آپ بڑھتے چلے جائیں گے تو پھر آپ کو روکا جائے گا، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ حلق پر انگوٹھا رکھ کر مطالبات منوالیں،ہم نے ان کی بہت سی باتیں مانی ہیں لیکن انہوں نے ہماری ایک نہیں مانی، حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی ہوتی ہے، وہ حکومت کیا ہوگی جس کی رٹ نہیں ہوگی۔اگر یہ بڑھتے آتے ہیں تو اس کے نتائج کی ذمہ دار حکومت نہیں ہوگی ، بات آگے بڑھی تو نقصان ان لوگوں کا ہوگا جو سڑکوں پر موجود ہیں۔

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

ہر پاکستانی کھلاڑی خود کو سچا مسلمان بتاتا ہے، بھارتی میڈیا گرین شرٹس کے مذہبی لگاؤ کا معترف

FOLLOW US