Wednesday January 22, 2025

جہانگیر ترین کا شاعرشاکر شجاع آبادی کو ماہانہ50 ہزارروپے وظیفہ دینےکا اعلان

لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کیلئے ماہانہ 50 ہزار وظیفہ دینے کا اعلان کردیا، جہانگیرترین نے شاکر شجاع آبادی کے علاج کیلئے5 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین نے نشتر ہسپتال ملتان میں جاکر سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کی اور ان کے علاج معالجے کیلئے پانچ لاکھ کا چیک بھی دیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا اور نہ ہی سیاسی سوال کا جواب دوں گا۔ سرائیکی شاعر کے علاج کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔ گزشتہ حکومتوں نے سرائیکی صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ جنوبی پنجاب کا مستقل حل سرائیکی صوبہ ہے۔

بڑھتے چلے آئے تو راستہ روکیں گے ، جب تک واپس نہیں جاتے بات نہیں ہوگی شیخ رشید نے اعلان کردیا

سرائیکی صوبے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی طبیعت خراب ہونے پر موٹرسائیکل پر بٹھا کر ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ان کے بیٹے ولید کا کہنا تھا کہ ٹیکسی کے پیسے نہ ہونے کے باعث ابا کو موٹرسائیکل پر ہسپتال لے جایا گیا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرائیکی شاکر شجاع آبادی کے علاج معالجے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ معاون خصوصی اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شاکر شجاع آبادی کا ہر ماہ 30000 روپے وظیفہ مقرر کردیا ہے، اس کے علاوہ 6 ہزار روپے بھی ان کو ماہانہ ملتے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ایک بیٹے کو نوکری دی جائے گی، نشتر اسپتال سے ان کا علان مفت ہوگا۔

شعیب اختر سے بد تمیزی، ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سزا مل گئی

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

FOLLOW US