Friday April 26, 2024

شاہ رخ خان نے بیٹے کو جیل میں خرچے کیلئے 4500 روپے بھیج دیے

ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں گرفتار اپنے صاحبزادے کو جیل اخراجات کیلئے 4500 روپے بھجوادیے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کو جیل کی کینٹین کے اخراجات کیلئے رقم بھجوائی ہے۔ جیل سپریٹنڈنٹ نتن ویچل نے تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان نے منی آرڈر کے ذریعے اپنے بیٹے کو 4500 روپے کی رقم بھجوائی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پیسے 11 اکتوبر کو بھیجے گئے تھے۔ بھارت میں جیل قوانین کے تحت کوئی بھی قیدی جیل میں اپنے اخراجات کیلئے زیادہ سے زیادہ 4500 روپے کا منی آرڈر منگوا سکتا ہے۔ جمعرات کے روز آریان خان نے 12 دن میں پہلی بار اپنے والدین سے ویڈیو کال پر بات کی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے کورونا وبا کے دوران قیدیوں کی سہولت کیلئے ویڈیو کال کا نظام متعارف کرایا گیا تھا۔ آریان خان نے اپنی والدہ گوری خان کا نمبر دیا جس پر جیل انتظامیہ نے ان کی والدین سے 10 منٹ تک ویڈیو کال پر بات کروائی۔ جیل کے ضوابط کے تحت انڈر ٹرائل قیدی ایک مہینے میں دو سے تین بار جیل کانسٹیبل کی موجودگی میں ویڈیو کال کرسکتا ہے۔

ایک ہفتے ٹماٹر، آلو، گھی، گوشت، ایل پی جی سلنڈر سمیت 22 اشیا مہنگی ہوئیں کم آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح14.12فیصد پر پہنچ گئی

سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح سے 10 دن بند کرنے کا فیصلہ

20 دن سے بیرون ملک ہوں، قومی خزانے سے ایک پائی نہیں لی، شہریار آفریدی کا دعویٰ

FOLLOW US