Friday April 19, 2024

20 دن سے بیرون ملک ہوں، قومی خزانے سے ایک پائی نہیں لی، شہریار آفریدی کا دعویٰ

پیرس : وفاقی وزیر و چیئرمین برائے امور کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 20 روز سے بیرون ملک ہیں اور ایک پائی قومی خزانے سے نہیں لی۔پیرس کے نواحی علاقے میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ گذشتہ 20 روز سے بیرون ممالک دوروں پر ہیں، الحمد للّٰہ میں نے ایک پائی بھی قومی خزانہ سے نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکا سمیت یورپی ممالک میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی ضرور کررہا ہوں مگر کہیں بھی یہ نہیں بتاتا کہ میں وزیر ہوں یا میرا یہ مرتبہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عام شہری کی طرح سفر کررہا ہوں، اگلے اٹلی میں ایک تقریب ہے، اس کے بعد وطن واپسی ہے۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ میرے بھائیو، عام انسان کی طرح امریکا بھی گیا، مگر ہمارے مخالفین جو بھارت کو خوش کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر بہت کچھ کہا، مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں۔

ہم معافی مانگتے ہیں آپ ان گاڑیوں سے صفائی کا کام نہ لیں ۔ جانیں نواب آف بہاولپور نے دنیا کی کون سی مہنگی ترین گاڑی سے شہر کی صفائی کا کام لی

شہریار آفریدی نے کہا کہ آپ لوگ جانتے ہیں، یہ سب کچھ ڈراما اس وجہ سے کیا گیا کہ میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہوں اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ڈھائے جانے والے مظالم سے پردہ چاک کرنے کے لئے جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نریندر مودی پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایسے ہتھکنڈے سے ہرگز مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران اور ان کی حکومت و قوم کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، 3 سال گزر گئے ہیں، عوام اور آپ کا تعاون حاصل رہا تو پھر انتخابات میں عمران خان ہی کامیاب ہوں گے، عوام لوٹ مار کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔اٴْن کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو کرپشن فری پاکستان اور صاف ستھری سیاست دیں گے، ہماری حکومت کو مشکلات کا سامنا رہا اور اب بھی ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمیں پوری توقع ہے کہ ہم ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے اور دیرپا نظام دیں گے۔تقریب کا اہتمام معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے کیا تھا۔

بٹ کوائن ایک کروڑ روپے سے بھی مہنگا ہوگیا، تیز ترین اضافے کا سلسلہ جاری

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے مہرے کی طرح استعمال کیا، جمائما

FOLLOW US