Sunday January 19, 2025

ایک ہفتے ٹماٹر، آلو، گھی، گوشت، ایل پی جی سلنڈر سمیت 22 اشیا مہنگی ہوئیں کم آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح14.12فیصد پر پہنچ گئی

اسلام آباد : ملک میں کم آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح14.12فیصد پر پہنچ گئی، ایک ہفتے ٹماٹر، آلو، گھی، گوشت، ایل پی جی سلنڈر سمیت 22 اشیا مہنگی ہوئیں، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے ساتھ مہنگائی کی شرح 12.66 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے، سب سے کم آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی 14.12 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ 22 مہنگی ہونے والی اشیاء میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 43 روپے 96 پیسے، گھی 2 روپے 99 پیسے فی کلو، بکرے کا گوشت4 روپے 58 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10 روپے67 پیسے اور آلو 49 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

20 دن سے بیرون ملک ہوں، قومی خزانے سے ایک پائی نہیں لی، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسی طرح 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جس کے تحت چینی6 روپے 72 پیسے کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے 33 پیسے پر آگئی ہے۔ انڈے فی درجن 6 روپے 65 پیسے اور آٹا 20 کلو کا تھیلا 11 روپے 5 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ مزید برآں یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، مختلف برانڈز کا گھی 15 سے 49 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا، مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 14 سے 110 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا گیا۔ کپڑے دھونے کے 2 کلو پاؤڈر کی قیمت میں 10 سے21 روپے، جوتے چمکانے والی 42 ملی گرام پالش10 روپے، شیمپو کی 180 ملی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ ہینڈ واش کی 228 ملی لیٹر قیمت میں 9 روپے، شربت کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 40 روپے،اچار کی 300 گرام قیمت 20 سے 44 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

ہم معافی مانگتے ہیں آپ ان گاڑیوں سے صفائی کا کام نہ لیں ۔ جانیں نواب آف بہاولپور نے دنیا کی کون سی مہنگی ترین گاڑی سے شہر کی صفائی کا کام لی

بٹ کوائن ایک کروڑ روپے سے بھی مہنگا ہوگیا، تیز ترین اضافے کا سلسلہ جاری

FOLLOW US