Sunday January 19, 2025

آریان خان کی دوست سینیٹری پیڈ میں منشیات چھپا کر لے گئی تھی این سی بی نے ویڈیو جاری کردی

ممبئی : بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا کہنا ہے کہ کروز شپ پر شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی دوست ماڈل گرل مون مون دھمیچا سینیٹری پیڈز میں منشیات چھپا کر لے گئی تھی۔ این سی بی کی جانب سے مبینہ طور پر دھمیچا کی طرف سے سینیٹری پیڈز میں چھپائی گئی منشیات کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این سی بی کے اہلکار کروز شپ میں مبینہ طور پر مون مون دھمیچا کے کمرے سے ملنے والے سامان میں موجود سینیٹری پیڈز سے نشیلی گولیاں برآمد کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل این سی بی نے ایک لگژری کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ آریان خان کے قبضے سے نہ تو منشیات ملیں اور نہ ہی ان کی جانب سے منشیات استعمال کرنا ثابت ہوا لیکن اس کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا اور اب یہ انڈیا کا اس وقت سب سے ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے۔

عظیم فوجی ادارے کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا، مودی کبھی بھی نہیں پہنچا سکتا تھا

بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور جھٹکا، بڑی کمپنی نے فارغ کردیا

عائشہ اکرم کی مبینہ نا زیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام ، ملزم ریمبو کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

FOLLOW US