Saturday April 20, 2024

بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور جھٹکا، بڑی کمپنی نے فارغ کردیا

ممبئی : بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ تعلیمی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشن نے انہیں فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اشتہارات بھی بند کردیے۔ شاہ رخ خان تعلیمی ٹیکنالوجی کی کمپنی byju’s کے 2017 سے برانڈ ایمبیسڈر تھے اور اس مد میں سالانہ تین سے چار کروڑ روپے وصول کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد کمپنی نے شاہ رخ خان کے ساتھ معاہدے کو وقتی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ اکنامک ٹائمز کے مطابق کمپنی نے شاہ رخ خان کے اشتہارات کو فی الحال روک دیا ہے۔ معاملے کی واقفیت رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ ایسا تو ہونا ہی تھا کیونکہ ایک ایسی کمپنی جو تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہے وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ ان کے اشتہارات ایک ایسا شخص کرے جس کا اپنا بیٹا منشیات کے کیس میں گرفتار ہے۔

مولانا اپنی ایک پلیٹ حلوے کیلئے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہو؟ فواد چودھری

عائشہ اکرم کی مبینہ نا زیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام ، ملزم ریمبو کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بڑے بڑوں کی گرفتاری کی تیاری۔۔ وفاقی وزرا ، میڈیا مالکان سمیت 7سوپاکستانیوں کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری ، پوری قوم کیلئے بری خبر آگئی

FOLLOW US