Sunday January 19, 2025

عظیم فوجی ادارے کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا، مودی کبھی بھی نہیں پہنچا سکتا تھا

لاہور: سربراہ جمیعت علماء اسلام ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عظیم فوجی ادارے کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا، مودی کبھی نہیں پہنچا سکتا تھا، دوچار دن سے منظم ادارے سے متعلق جس طرح کی خبریں چل رہی ہیں،اس صورتحال میں قیادت کی صلاحیتوں کا مشاہدہ پوری قوم کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف سے سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کی خیریت دریافت کی اور دونوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے مقاصد کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے، پی ڈی ایم حکومت کیخلاف اپنے مقاصد کیلئے متحرک ہے، 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخی اجتماع ہوگا، 31 اکتوبر کو ڈی جی خان میں بڑا جلسہ ہوگا۔

بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور جھٹکا، بڑی کمپنی نے فارغ کردیا

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں، 16 ہزار برطرف ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ یہ حکومت عوام پر قہر بن کر مسلط ہے، کسان، مزدور سمیت ہر طبقہ پریشان ہے، حکومت سے خلاصی ہر آدمی کی آرزو بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل آپ دیکھ رہے ہیں فوج جیسا ادارہ ،جس کو ہم طاقتور اور منظم دیکھنا چاہتے ہیں، فوج کے ادارے کو ریاست پاکستان کے دفاع کی ضرورت سمجھتے ہیں، دوچار دنوں جس طرح کی خبریں چل رہی ہیں ،اس صورتحال میں قیادت کی صلاحیتوں کا پوری قوم مشاہدہ کررہی ہے، شاید اتنا نقصان مودی نے نہیں پہنچاسکتاتھا جتنا نقصان عمران خان نے عظیم اور منظم ادارے کوپہنچایا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ملک کو فوری الیکشن کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شکرگزار ہوں وہ یہاں تشریف لائے، اور خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحما ن سے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملک میں اس وقت کمرتوڑ مہنگائی ہے، بجلی گیس کے بل بم بن کرگرائے جارہے ہیں، آٹے چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں ،لاکھوں لوگ بے روزگار ہے، ڈینگی نے تباہی مچائی ہوئی ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کو بستر نہیں مل رہے، بدترین صورتحال پر حکومت نے آنکھیں بن کی ہوئی ہیں۔

مولانا اپنی ایک پلیٹ حلوے کیلئے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہو؟ فواد چودھری

ملک کے عوام کا حق ہے اور مطالبہ ہے کہ ملک میں فی الفور شفاف الیکشن کرائے جائیں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف لے جانے کا واحد راستہ یہی ہے،یہ منزل آسان نہیں ہے، جان جوکھوں کا کام ہے، دن رات محنت اور اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی، تب جاکر ہم 2018 کی صورتحال پر واپس آئیں گے، اس کی پہلی سیڑھی فی الفور شفاف الیکشن ہیں، حکومت اور مہنگائی کیخلاف ہرصورت مارچ کرنا ہوگا۔

عائشہ اکرم کی مبینہ نا زیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام ، ملزم ریمبو کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

FOLLOW US