Monday January 20, 2025

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کی پاکستان میں لینڈنگ۔ لیجنڈ اداکار کب روانہ ہوں گی۔ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی: کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو علاج کے لیےامریکا منتقلی کی غرض سےائرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سوال ایوی ایشن اتھارٹی نے ائر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی،بتایا گیا ہےعمر شریف کو لے جانے کے لیے آنے والی ائر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ائر پورٹ پر لینڈ کرے گی، اس میں کپتان کے ہمراہ عملے کے پانچ ارکان ہوں گے۔ دوسری جانب عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ا ن کے والد اسپتال میں بدستور زیرِ علاج ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے۔جواد عمر نے اپیل کی کہ خاندان کے ایک شخص کو ائر ایمبولینس میں جانے کی اجازت دی جائے، خاندان کے دیگر لوگ کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکا پہنچیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ائریمبولینس پاکستان پہنچے گی۔

27 تا 28 ستمبر لاہور میں جزوی موبائل سروس بند رکھنےکا فیصلہ

چینی کار بنانے والی کمپنی ’ایم جی ‘کے عملے پر خریدار کو حبس بے جا میں رکھ کر قتل کرنے کا الزام

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویکسینیشن کے لیے کینیڈا سے فون آیا تھا انٹری کسی کمپیوٹر آپریٹر نے نہیں بلکہ وارڈ بوائے نے کی

FOLLOW US