Monday January 20, 2025

27 تا 28 ستمبر لاہور میں جزوی موبائل سروس بند رکھنےکا فیصلہ

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے 27 تا 28 ستمبر لاہور میں جزوی موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، موبائل سروس داتا دربارعرس کے موقع پر دو روز کے لیے بند کی جائے گی، شہریوں کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر دو روز ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کو جزوی موبائل سروس بند رہے گی۔ داتا دربار عرس کیلئے ٹریفک پلان مورخہ 26، 27،28 ستمبر 2021 بروز اتوار، پیر، منگل کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ ٹریفک پلان کے تحت ہر قسم کی سلو موونگ ٹریفک جو کہ شاہدرہ کی طرف سے لاہور شہر میں داخل ہوگی۔ چوک آزادی سے جانب ریلوے سٹیشن بھجوائی جائے گی۔

چینی کار بنانے والی کمپنی ’ایم جی ‘کے عملے پر خریدار کو حبس بے جا میں رکھ کر قتل کرنے کا الزام

ہر قسم کی ہیوی ٹریفک چوک نیازی شہید سے نہیں بھجوائی جائے گی۔ بند روڈ چوک سگیاں سے اپنی منزل کیطرف روانہ ہو گی۔ ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کو چوک ایم اے او کالج سے جانب ساندہ روڈ، بند روڈ کی طرف نہیں بھجوائی جائے گی۔ ایم اے او کالج سے ضلع کچہری چوک سے آؤٹ فال روڈ پر جانب سگیاں بریج بھجوائی جائے گی۔ اس سے قبل ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت داتا دربار کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم او آرز کو داتا دربار کے اطراف سے تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایات کی گئیں۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ داتا دربار کے اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے داتا دربار عرس کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 28 ستمبر کو حضرت امام حسین علیہ السلام چہلم بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں داتا دربار عرس اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر انتظامات کو بروقت مکمل کرنا ہے اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے، سول ڈیفنس کے رضا کار پولیس کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے داتا دربار کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور کنٹرول روم میں بھی انتظامات کو چیک کیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویکسینیشن کے لیے کینیڈا سے فون آیا تھا انٹری کسی کمپیوٹر آپریٹر نے نہیں بلکہ وارڈ بوائے نے کی

اسلام آباد میں جلسے جلوس، مجالس اور وال چاکنگ پر پابندی عائد دفعہ 144نافذ.پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری

FOLLOW US