Sunday January 19, 2025

عمر شریف کے ساتھ کون کون امریکہ جائے گا اور مزید کتنے دن لگ سکتے ہیں ؟

کراچی : پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کے ساتھ ایئر ایمبولینس میں خاندان کے 2 افراد امریکہ روانہ ہوں گے جبکہ معروف صحافی وسیم بادامی نے کہا ہے کہ بظاہر انتظامات مکمل ہیں تاہم کاغذی کارروائیوں کی وجہ سے ابھی مزید چار پانچ دن لگ سکتے ہیں۔ عمر شریف کے صاحبزادے جواد شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کی امریکہ منتقلی کےلئے ایئر ایمبولینس جلد کراچی پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کے اخراجات کی ادائیگی جلد ہونے کی امید ہے۔جواد شریف نے یہ بھی کہا کہ ایئر ایمبولینس میں طبی عملے کے علاوہ خاندان کے 2 افراد روانہ ہوں گے۔

بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

دوسری طرف معروف صحافی وسیم بادامی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عمر شریف ابھی تک کراچی میں ہیں،ویزہ اور ائیر ایمبولینس کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں،سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے رقم ائیرایمبولینس کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے،کچھ کاغذی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ابھی چار پانچ دن مزید لگ سکتے ہیں۔ اداکارعمرشریف کی اہلیہ زرین عمرنےکہاہےکہ امریکہ کےجارج واشنگٹن ہسپتال میں اُن کے شوہر کے علاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،امریکی حکومت نے انہیں ویزے جاری کردیے ہیں اور علاج کے لیے امریکہ جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جبکہ ایئر ایمبولینس کا تمام تر خرچہ سندھ حکومت اُٹھائے گی۔

’مجھے اپنے شوہر کی سرگرمیوں کا علم نہیں تھا‘ شلپا شیٹی کے بیان پر شرلین چوپڑا نے اپنی ویڈیو جاری کردی

مفتی عزیز الرحمان اور رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آگیا

FOLLOW US