Sunday January 19, 2025

’مجھے اپنے شوہر کی سرگرمیوں کا علم نہیں تھا‘ شلپا شیٹی کے بیان پر شرلین چوپڑا نے اپنی ویڈیو جاری کردی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے سے متعلق سرگرمیوں سے آگاہ نہیں تھیں۔ اس بیان پر اداکارہ شرلین چوپڑا نے شلپا شیٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شرلین چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ جم میں کسرت کررہی ہوتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شلپا شیٹی کے پولیس کو دیئے گئے بیان پر بھی بات کر رہی ہوتی ہیں۔ شرلین چوپڑا کہتی ہیں کہ ”کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دیدی‘ کہتی ہیں کہ انہیں ان کے شوہر کی گھناﺅنی سرگرمیوں کا علم نہیں تھا اور تو اور دیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کے بارے میں بھی علم نہیں تھا۔ اب اس بات میں کتنی سچائی ہے، اس کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔ ویسے اسے کیا کہتے ہیں؟ ’ییڑا بن کر پیڑا کھانا‘(چالاک بن کر فائدہ اٹھانا)“واضح رہے کہ شلپا شیٹی کا شوہر راج کندرا اداکاراﺅں کو فلموں میں کردار دینے کے بہانے ان کی فحش فلمیں بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں زیرحراست ہے اور اس کیس میں شلپا شیٹی سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

پاکستان کیخلاف سیریز منسوخ کرنے والی کیوی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ واپسی کا انتظام کر لیا گیا

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر سرفراز احمد نے شاعرانہ انداز میں اہم پیغام دیدیا

FOLLOW US