Sunday January 19, 2025

بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے، 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے، دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ پاکستان ،بھارت میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوگا ۔سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائوڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔

پاکستان کیخلاف سیریز منسوخ کرنے والی کیوی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ واپسی کا انتظام کر لیا گیا

جیسن نکولس کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباو شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دبائو اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر سرفراز احمد نے شاعرانہ انداز میں اہم پیغام دیدیا

FOLLOW US