Sunday January 19, 2025

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

ہری پور: ہری پور 8 ماہ قبل اسلام آباد سے چوری ہونے والی بلٹ پروف وی 8 گاڑی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا فیصل زمان کے گھر سے برآمد کرلی گئی۔ خیبر پختونخوا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ چوری شدہ بلٹ پروف گاڑی خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی فیصل زمان کے گھر سے برآمد کرلی۔ گاڑی نمبر سی ایچ 062 وی ایٹ کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد میں 8 ماہ قبل درج کروائی گئی تھی۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کے حکم پر ڈی ایس پی غازی کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس اور تھانہ غازی پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مار کر گمشدہ وی ایٹ گاڑی برآمد کرلی، کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف وی ایٹ گاڑی تھانہ غازی پولیس نے اپنے قبضے میں کر لی۔واضح رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان پر سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے دور میں سینٹ انتخابات میں سینٹ کا ووٹ بیچنے کا بھی الزام ہے۔

مفتی عزیز الرحمان اور رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آگیا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ختم نبوتﷺ کے حوالے سے احادیث تحریر کرنے کی قرارداد منظور

آٹا، سبزی، چینی، گھی، گوشت سمیت22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ

FOLLOW US