Sunday January 19, 2025

سشانت سنگھ کی موت پر جاوید اختر کیخلاف کنگنا رناوت کو بیان بازی مہنگی پڑگئی

ممبئی : بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں اداکارہ کی کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی، عدالت نے 2 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس جاوید اختر نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور مؤقف اپنایا تھا کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی موت پر کنگنا نے میرے خلاف میڈیا کو بیانات دیے جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے خلاف دائر اس مقدمے کے خلاف کنگنا رناوت بمبئی ہائی کورٹ پہنچ گئیں اور اپنے وکیل رضوان صدیق کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔ اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا

معروف کامیڈین عمر شریف کا علاج کا مطالبہ ، وزیراعظم نے ہدایت جاری کر دی

کہ ان کے خلاف کیس کی کارروائی میں قانونی ضابطے پورے نہیں کیے گئے، دندوشی سیشن کورٹ میں درخواست مسترد ہونے کے بعد بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ ان کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے کیس میں گواہان کو پولیس کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے اور اسی وجہ سے ان کے ریکارڈ کیے گئے بیان پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جاوید اختر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حقیقی کیس بنتا ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر اس طرح کے عمل کی اجازت دی جاتی ہے تو اس کے بعد دیگر مجسٹریٹس کے لیے ایک غلط مثال بن جائے گی جبکہ اس کی وجہ سے ملزم کے حقوق بھی متاثر ہوں گے تاہم بمبئی ہائی کورٹ کی جسٹس ریواتی موہیتے دیرے نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 ستمبر کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے مقرر حکومت کا گندم کی قیمت1950 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر ،حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر دی

FOLLOW US