Sunday January 19, 2025

معروف کامیڈین عمر شریف کا علاج کا مطالبہ ، وزیراعظم نے ہدایت جاری کر دی

لاہور: معروف کامیڈین عمر شریف کے علاج کے مطالبے پر وزیراعظم نے ہدایت جاری کر دیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم آفس ان سے رابطے میں ہے۔ بادامی صاحب (صحافی) سے صبح ہی بات ہو گئی ہے۔ جیسے ہی ہمیں ان سے درکار مزید معلومات ملتی ہیں اس پر فوری کام شروع کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں شہباز گل نے کہا تھا کہ اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمر شریف ملک کا اثاثہ ہے،ان کی طبعیت دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں،شہباز گل نے کہا کہ عمر شریف کا پیغام وزیراعظم عمران خان کو کل صبح ہی پہنچا دوں گا۔ انہوں نے بتایا جا رہا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا،جرمنی ،سعودی عرب میں ہو سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی واپسی کے متعلق جاوید لطیف کا دعویٰ مسترد کردیا

کل صبح ہی سعودی اور جرمن سفارتخانے سے رابطے کرکے اقدامات اٹھائیں گے۔ ۔واضح رہے کہ پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی حالت انتہائی ناساز ہے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاج میں مدد کی جائے۔کامیڈین عمر شریف گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار ہیں۔ پچھلے دنوں ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے کافی بیمار نظر آرہے تھے۔ تاہم ان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ عمر شریف خیریت سے ہیں۔اب عمر شریف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ان کے علاج میں مدد کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔ عمر شریف اپنے ویڈیو پیغام میں کہہ رہے ہیں ’’ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے باہر ملک جانا چاہئے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے۔

آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے مقرر حکومت کا گندم کی قیمت1950 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا جتنا میری قسمت میں لکھا تھا میں نے عمران خان کی شوکت خانم کینسر اسپتال بنانے میں مدد کی۔میں عمر شریف مخاطب ہوں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے۔ عمران خان صاحب جب بھی کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے فون کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ آپ کی آواز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے یقین ہے آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے‘‘۔ ویڈیو میں عمر شریف بہت بیمار نظر آرہے ہیں اور اسپتال میں ہیں یہاں تک کہ ان سے ٹھیک طرح سے بات بھی نہیں کی جارہی۔ یہ ویڈیو گزشتہ رات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’الیون آور‘‘ میں شیئر کی گئی تھی۔

پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر ،حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر دی

FOLLOW US