Sunday January 19, 2025

آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے مقرر حکومت کا گندم کی قیمت1950 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے مشاورت میں گندم کی قیمت 1950روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے،فیصلے سے آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے خزانہ، خوراک ، فوڈ سیکیورٹی اور دیگر وزارتوں کے حکام کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں گندم،آٹے کی قیمت اور سرکاری گندم ریلیز کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں معیاری آٹے کی سستے نرخوں پر فراہمی پر مشاورت کی گئی۔معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے مشاورت میں گندم کی قیمت 1950 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔فیصلے سے آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے ہو گی۔

پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر ،حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر دی

آٹے کی 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہو گی۔جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں فی کلو قیمت 56 روپے اور بنگلہ دیش میں 80 روپے ہے۔ افغانستان میں آٹے کی قیمتیں اس سے بھی زیادہ ہیں۔پاکستان میں خطے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی کم قیمت ہے،انہون نے کہا کہ جو زیادہ غریب یں، ہمارے پاس ان کا ڈیٹا ہے۔انہیں 43 فی کلو قیمت پر آتھا فراہم کریں گے۔مرکز اور صوبے گندم اور آٹے کی ایک ہی قیمت رکھیں گے،صوبے اپنی اپنی کابینہ سے حتمی فیصلے لیں گے۔دوسری جانب نانبائیوں نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے نرخ میں فوری طور پر کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں 85 کلو بوری کا ریٹ 6000 سے 6100 تک پہنچ گیا تھا جس پر روٹی کی قیمت 10 روپے سے 15 روپے تک پہنچ گئی تھی بعد ازاں صوبائی حکومت کے نوٹس پر قیمت میں کمی آئی تھی اور کچھ ماہ سے آٹا کی 85 کلو آٹے کی بوری 5200 سے 5400 تک فروخت ہو رہی تھی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، 13 ماہ بعد اتنی بلند سطح پر پہنچ گیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

بڑی ہو کر ڈاکٹر بنوں گی ۔معصوم بچی جو سڑک پر بیٹھ کر تعلیم کے حصول کے ساتھ گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری بھی کرتی ہے؟

FOLLOW US