Sunday January 19, 2025

مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی واپسی کے متعلق جاوید لطیف کا دعویٰ مسترد کردیا

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جب ڈاکٹر انہیں صحت کے حوالے سے کلین چٹ دیں گے اور سفر کرنے کی اجازت دیں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی۔ جبکہ گذشتہ ماہ بھی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کی مکمل صحت یابی تک ملک واپس آنے کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ قانونی طور پر برطانیہ میں اس وقت تک رہ سکتے ہیں جب تک کہ برطانوی امیگریشن ٹریبونل، محکمہ داخلہ کے انکار کے خلاف اپیل پر فیصلہ نہیں کر لیتا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔

آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے مقرر حکومت کا گندم کی قیمت1950 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آکر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔گذشتہ ماہ بھی جاوید لطیف نے دعویٰ کیاتھا کہ نوازشریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے کہا بھٹو کو پھانسی ہو گئی لیکن چڑیا پر نہیں مار سکی اور شیخ رشید احمد نے بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کیا لیکن امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کیا۔ اور عمران خان نے کہا تھا کہ ان عدالتوں سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا۔جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔

پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر ،حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر دی

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، 13 ماہ بعد اتنی بلند سطح پر پہنچ گیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

FOLLOW US