Sunday January 19, 2025

سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات پر شہناز گِل غم سے نڈھال، ویڈیو وائرل

مبئی: بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے شدتِ غم سے نڈھال شہناز گِل بھی پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ شہناز گِل کو اُن کی رہائش گاہ آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز گِل گاڑی میں اپنے بھائی شہباز کے ساتھ موجود ہیں اور سدھارتھ کی موت پر وہ شدتِ غم سے نڈھال نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے، خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔یاد رہے کہ رواں برس بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا

میسی کی شرٹ جیسا پلاسٹک بیگ پہننے والا فٹ بالر کا مداح افغان بچہ اس وقت کہاں ہے؟ پتہ چل گیا

کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چُھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیریئر پر توجہ دے سکیں۔سدھارتھ شکلا نے بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ شہناز گِل فائنل سے پہلے ہی بگ باس کے گھر سے نکل گئی تھیں۔شہناز گل کئی ہٹ میوزک ویڈیوز میں نظر آچکی ہیں۔سدھارتھ شکلا اور شہناز گل ساتھ میں دو میوزک ویڈیو میں نظر آچکے ہیں۔

اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ گئے

اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میںمجھے شعیب اختر سمیت پاکستانی کھلاڑیوں سے گالیاں پڑیں ، وریندر سہواگ نے اپنے ڈیبیو کا واقعہ سنا دیا

FOLLOW US