Monday January 20, 2025

چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عمر شریف کی تصویر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

لاہور : چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عمر شریف کی تصویر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ کامیڈی کنگ عمر شریف طویل عرصے سے علیل ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔عمر شریف کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر معروف کامیڈین کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے پہلے تو پہچاننے میں مشکل ہوئی تاہم پھر بتایا جانے لگا کے یہ معروف کامیڈین عمر شریف ہیں ۔ وائرل ہونے والی تصویر میں عمر شریف کو ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے،انہوں نے داڑھی بڑھائی ہوئی ہے،ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود ہیں اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے۔تصویر اس ان کی صحت کا اندازہ بھی لھایا جا سکتا ہے۔

گرفتار افراد کے لواحقین کا احتجاج ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے بکتر بند گاڑی منگوانا پڑگئی

کامیڈین کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ عمر شریف صاحب کی تصویر ہے، مسکراہٹیں بکھیرنے والے مستی مذاق میں ہزاروں نصیحتیں کر جانے والے۔ ۔جنکو دکھ کر ہی مسکان لبوں پر دوڑے چلی آتی تھی۔۔میں کبھی انکو ایسا نہیں دیکھنا چاہتی تھی اللّٰہ انہیں صحتِ کاملہ عطا کرے۔آمین۔ ایک صارف نے کہا کہ عمر شریف بھائی! آپ کی ناسازی طبع کی اطلاعات ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد روبہ صحت کرے اور طویل عمر عطا کرے۔ آپ نے ہمارے چہروں پر جو مسکراہٹیں رکھیں، وہ آپ کا نام سنتے ہی بار بار مہکنے لگتی ہیں۔ آپ سلامت رہیں۔

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست دیدی

یا درہے کہ گزشتہ ماہ عمر شریف نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی تیسری بیوی کے خلاف درخواست دی تھی۔ اس وقت بھی وہ کمرہ عدالت میں ویل چیئر پر آئے تھے۔یاد رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والے فنکار 19اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کی

راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاند نواب کی ویڈیو کروڑوں روپے کی نیلامی کیلئے پیش

FOLLOW US