Monday January 20, 2025

گرفتار افراد کے لواحقین کا احتجاج ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے بکتر بند گاڑی منگوانا پڑگئی

لاہور : لاہور میں کیمپ جیل کے باہر مشتعل افراد کے احتجاج پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو گھر بھیجنے کیلئے بکتر بند گاڑی منگوانا پڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان لاہور میں دست درازی کے واقعے کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ملزم کی شناخت پریڈ کے لیے جیل گئی تو وہاں جیل کے باہر گرفتار ملزمان کے لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ، جس کے باعث ملزمان کی شناخت پریڈ کے بعد متاثرہ خاتون کی جیل سے گھر واپسی کے لیے پولیس کو بکتر بند گاڑی منگوانا پڑی ، اس موقع پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کیس میں گرفتار 160 ملزموں کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہوگیا جہاں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 6 ملزموں کو شناخت کیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست دیدی

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ، لاہور ہائی کورٹ میں شہری عصمت اللہ نے خاتون عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی تھی ، عدالت نے استفسار کیا کہ کس طرح ہائی کورٹ میں شہری کے خلاف براہ راست درخواست قابل سماعت ہے؟ عدالت کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتی ہے؟ مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا حکم دینا سیشن عدالت کا کام ہے۔ مزکورہ درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے فالورز کو بلایا ، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا مگر وہ وہاں رکی رہی ، اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان بدنام ہوا، ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے تاہم لاہور ہائی کورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاند نواب کی ویڈیو کروڑوں روپے کی نیلامی کیلئے پیش

عائلہ کے خون میں صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ کرپشن بھی شامل ہے، ٹویٹر صارف کا وسیم اکرم کی بیٹی سے متعلق نفرت انگیز تبصرہ

FOLLOW US