Sunday May 19, 2024

’بے ہودہ میوزک بنا کر اربوں روپے کمانے والا آج مذہب کی بات کر رہا ہے ‘ گلو کار جواد احمد ابرار الحق پر برس پڑے

اسلام آباد: معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی جانب سے نئے دورکی ماوں کی تربیت کے انداز پر تنقیدکے معاملے پرگلوکار اور سیاستدان جواد احمد بھی میدان میں آگئے۔
گلوکار جواد احمد نے ابرار الحق پر کڑی تنقید کی ہے اورکہا ہے کہ ملک میں بیہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ کمانے والے کو آج مذہب یاد آرہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں جواد احمد نے کہاکہ میں جانتاہوں یہ منافق لوگ کتنے غلیظ کرداروں کے مالک ہیں، اگر ماو¿ں کی لوریوں سے فرق پڑتا تو انھیں سن کر ایسے گھناونےکردار جنم نہ لیتے، آج یہ مذہبی باتیں کرکے نیک بن رہے ہیں۔

پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے، دنیا جان لے! مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا تھا کہ ‘جب ہم چھوٹے تھے تو اس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللہ تعالیٰ کا نام سنا کرسلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے۔

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

بندر سے معاشقے کے الزام میں خاتون کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی ”چیتا“نامی چمپانزی اور 34 سالہ خاتون ٹمرمانز کا ”معاشقہ“چار سال سے چل رہا تھا

FOLLOW US