راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں، انتہاء پسندی کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے،دنیا جان لے! مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کشمیر، سینیٹ و قومی اسمبلی دفاع کی قائمہ کمیٹیوں پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، پارلیمانی وفد کو سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفد کو سرحدوں کی صورتحال اور پاک فوج کی امن کی کوششوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ مکمل انٹرایکٹو سیشن کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوالات کے مفصل جوابات دیے ،
امریکہ کا کابل میں ڈرون حملہ، بچوں سمیت 10 عام شہری مارے گئے، نماز جنازہ پر رقت آمیز مناظر
آرمی چیف نے موجودہ صورتحال بارے بتایا کہ مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی حاصل کی، قوم کے تعاون سے ملکی صورتحال میں بہتری آئی ہے، مغربی زون پر بروقت بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات کے ثمرات مل رہے ہیں، چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں، ہم ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، انتہاء پسندی کیخلاف قوم کے تعاون سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے،افواج پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔دنیا جان لے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔
لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل