Monday January 20, 2025

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

سوات : واقعی ہمارے ملک میں بہت خوبصورتی ہے، چند روز کی دنیاداری سے چھٹی سے لگا جیسے جنت دیکھ لی، گھر جانے کی خوشی تو ہے لیکن دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن، لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل- تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےسو چا کہ سیاست تو ہو تی رہے گی کچھ اور بھی کیاجا ئے تووہ شما لی علاقہ جا ت چلی گئیں۔ ان کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شمالی علاقہ جات کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے کچھ تصاویر شیئر کیں۔اپنے ٹوئٹ میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’خوبصورت مہوڈنڈ جھیل کالام پر پہنچنے کیلئے 5 گھنٹے کے تکلیف دہ سفر کی تھکن یہ نظارے دیکھ کے کم ہو گئی۔

بندر سے معاشقے کے الزام میں خاتون کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی ”چیتا“نامی چمپانزی اور 34 سالہ خاتون ٹمرمانز کا ”معاشقہ“چار سال سے چل رہا تھا

انہوں نے کہا کہ واقعی ہمارے ملک میں بہت خوبصورتی ہے، چند روز کی دنیاداری سے چُھٹی لے کر لگا جیسے جنت دیکھ لی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کی مقبولیت میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، حال ہی میں اسکردو آنے والے امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔ غیرملکی سیاحوں نے پاکستان کو ایک محفوظ، جنت نظیر سیاحتی مقام قرار دیا اور کہا کہ وہ خود کو پاک فوج کے ہاتھوں میں انتہائی محفوظ تصور کرتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی نے غیرملکی سیاحوں کے دل جیت لیے۔ امریکی سیاح Conan Bliss نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نئی سڑکوں کی تعمیر اور SCO کی طرف سے سیاحوں کے لیے 4G کی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔ برطانوی سیاح Rob Lucas نے پاکستان کے آنے کے اپنے تجربے کو انتہائی زبردست قرار دیا۔

امریکہ کا کابل میں ڈرون حملہ، بچوں سمیت 10 عام شہری مارے گئے، نماز جنازہ پر رقت آمیز مناظر

انھوں نے کہا کہ جب انہیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں، ہم محفوظ ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور سیاح Kentin Cool نے کہا کہ پاکستان کے لوگ، یہاں کی خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں، سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے۔

قومی حکومت بناکر ہی مسائل اور چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے، کوئی ایک جماعت تنہا ء موجودہ صورتحال کو نہیں سنبھال سکتی،میری رائے ہے الیکشن میں موقع ملے تو قومی حکومت بنائیں

FOLLOW US