Sunday January 19, 2025

امریکا کے افغانستان سے فرار پر بحیثیت امریکی شرمندہ ہوں افغان جنگ کا خاتمہ اس طر ح نہیں ہونا چاہیے تھا، انجلینا جولی

واشنگٹن: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ جس طرح امریکا افغانستان سے بھاگا ہے بحیثیت امریکی شہری شرمندہ ہوں۔مشہور ہالی ووڈ اسٹار انجلیناجولی نے ٹائم میگزین کے لیے لکھے گئے اداریہ میں کہا کہ افغانستان میں جاری جنگ پر آپ کے جو بھی خیالات ہوں تاہم ہم سب ایک بات پر متفق ہیں اور وہ یہ ہے کہ افغان جنگ کا خاتمہ اس طر ح نہیں ہونا چاہیے تھا، اتنے سالوں تک جاری قتل و غارت گری، قربانیوں اور جدوجہد کے بعد امریکا اقتدار کو منظم انداز میں منتقل کرنے میں ناکام رہا، یہ کبھی بھی آسان نہیں تھا تاہم اقتدار کی منتقلی اس سے کہیں زیادہ بہتر اور محفوظ انداز میں کی جاسکتی تھی۔ انجلینا جولی نے کہا کہ جس طرح سے امریکا افغانستان چھوڑ کرگیا، بحیثیت امریکی شہری میں شرمندہ ہوں اور اس انداز میں انخلا نے ہماری اہمیت کو مزید کم کردیا ہے۔

کنگسٹن ٹیسٹ ، پاکستان نے جیت کے ساتھ منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اتنے سالوں کے بعد اپنے اتحادیوں کو افراتفری کے عالم میں چھوڑ کر بھاگا جو کہ دھوکہ اور سمجھنے سے قاصر ہے۔46 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب افغانستان میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، اس پر اثر انداز ہونے کا موقع گنوادیا ہے، افغان سول سوسائٹی سمیت وہاں کی خواتین کو سپورٹ اور مانیٹر کرنے کے لیے ہمارے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، اس کے علاوہ امریکی انخلا کے باعث افغان مہاجرین کی آبادکاری کا نیا بحران جنم لے گا۔

شاہین آفریدی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے پاکستانی فاسٹ باؤلر بن گئے

جبکہ دوسری طرف گزشتہ روزکابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’ایک بارپھرآپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے، گزشتہ 20سال سیافغانستان جنگ وجدل اورخانہ جنگی کاشکار رہا، طالبان کے آنے کے بعد پورے ملک میں کوئی پُرتشدد واقعہ رونما نہیں ہوا‘۔انہوں نے کہا کہ ’پورے افغانستان میں کوئی خون خرابہ نہیں ہوا،10دونوں سے افغانستان میں مکمل امن ہے، کسی ماں، بہن، بیوہ کسی خاتون کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا‘۔

بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں کی سٹیج ڈانسر صبا چودھری کے گھر پر فائرنگ

31اگست تک پہلی ڈوز اور 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازمی ہوگی، 30 ستمبر کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلز، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے

FOLLOW US