Sunday January 19, 2025

کنگسٹن ٹیسٹ ، پاکستان نے جیت کے ساتھ منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا

کنگسٹن: کنگسٹن ٹیسٹ میں پاکستان نے میچ کے ساتھ ساتھ ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں دو رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد میچ کو 109 رنز سے جیتنے والی دنیا کی منفرد ٹیم بن چکی ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسے 10 مواقع سامنے آئے ہیں جب کسی ٹیم کی پہلی اننگز میں دو سکور تک 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہوں اور ان 10 واقعات میں سے صرف دو مرتبہ وہ ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے اور دونوں بار یہ اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے ۔ کنگسٹن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی پہلی اننگز میں دو کے مجموعی سکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے مگر پاکستان نے زبردست کم بیک کیا اور نہ صرف پہلی اننگز میں پہاڑ جیسا سکور کھڑا کیا بلکہ میچ میں کامیابی بھی سمیٹی ۔ پاکستان نے اس سے قبل بھارت کے خلاف صفر سکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں کی سٹیج ڈانسر صبا چودھری کے گھر پر فائرنگ

شاہین آفریدی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے پاکستانی فاسٹ باؤلر بن گئے

31اگست تک پہلی ڈوز اور 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازمی ہوگی، 30 ستمبر کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلز، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے

FOLLOW US