Sunday January 19, 2025

شاہین آفریدی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے پاکستانی فاسٹ باؤلر بن گئے

جمیکا : ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی نہ صرف پلیئر آف دی میچ قرار پائے بلکہ پاکستان کی جانب سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بھی بن گئے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مجموعی طور 11.3 کی اوسط سے 18 کھلاڑی آؤٹ کئے اور محمد عباس اور محمد آصف سے ریکارڈ چھین لیا ۔ محمد عباس نے 2018ء میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 10.6 کی اوسط سے 17 جب کہ محمد آصف نے 2006ء میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 10.8 کی اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ کھلاڑی آؤٹ کرنے والے پاکستانی باؤلر ثقلین مشتاق ہیں لیکن انہوں نے سپنرز کے شعبے میں یہ جادو دکھایا تھا ، ثقلین نے 1999ء میں بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ مشتاق احمد بھی 2 مرتبہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 18،18 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔

31اگست تک پہلی ڈوز اور 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازمی ہوگی، 30 ستمبر کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلز، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے

طالبان پر دباؤڈالا جائے یا نہیں،پابندیاں لگائی جائیں یا نہیں افغانستان کی صورت حال پر جی سیون ممالک تقسیم کا شکار

FOLLOW US