Saturday May 18, 2024

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دے دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز سے کھیلنے والے جنوبی افریقہ بیٹر رائیلی روسو نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا۔ جیونیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رائیلی روسو کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کےلیے محفوظ مقام ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل تھری میں دیگر کرکٹرز کی طرح کچھ شکوک و شبہات تھے، تاہم پہلی بار جب آیا تو سوچا تھا دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کیسا ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے دوبارہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔پی ایس ایل 7 میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے شاندار آغاز کیا، امید ہے سلسلہ جاری رکھیں گے۔جنوبی افریقی بیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے،

مولانا فضل الرحمان کی جہانگیرترین سے خفیہ ملاقات، تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت

جتنی لیگز کھیلیں ان میں پاکستان سپر لیگ سب سے ٹاپ پر ہے۔رائیلی روسو نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں پروفیشنلزم مثالی ہے، پاکستان سپر لیگ میں جس طرح فاسٹ بولرز سامنے آرہے ہیں وہ حیران کن ہے۔

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا کونسا نمبر ہے؟ شرمناک خبر آگئی

شاید میں زندہ نہ رہوں، لیکن ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیراعظم بنے گی، اسدالدین اویسی

FOLLOW US