Monday January 20, 2025

پاکستان سپر لیگ, پشاور زلمی کا کراچی کنگز، قلندرز کا گلیڈی ایٹرز سے آج آمنا سامنا ہوگا

لاہور : پاکستان سپر لیگ میں آج پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔ مسلسل پانچ میچوں میں شکست سے دوچار ہونے والی کراچی کنگز ٹیم پہلی جیت کی منتظر ہے جبکہ پانچویں نمبر پر براجمان ٹیم پشاور زلمی نے بھی جیت کے لیے کمر کس لی۔ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا، ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔ فخر زمان قلندز کی شان بڑھائیں گے تو جیسن رائے پھر سے سر فراز الیون کا مان ہوں گے۔ ٹیبل ٹاپر ملتان سلطانز کو ہرانے کے بعد قلندرز کا مورال ہائی ہے، دوسری جانب گلیڈی ایٹرز نے بھی ایونٹ میں دوسری مرتبہ لاہور کو شکست دینے پر نظریں جما لی ہیں۔

عمر اکمل آتے ہی چھا گئے، گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ‌ پچھاڑ دیا

شاہد آفریدی نے اعظم خان سے بدلہ لے لیا، ویڈیو وائرل

خیر پور کی خاتون ٹیچر نے نویں جماعت کے شاگرد سے کورٹ میرج کر لی

FOLLOW US