Monday January 20, 2025

شاہد آفریدی نے اعظم خان سے بدلہ لے لیا، ویڈیو وائرل

پی ایس ایل 7 کے 18ویں میچ میں شاہد آفریدی نے اعظم خان سے بدلہ لے لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے اٹھارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ جاری ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سامنے یونائیٹڈ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ شاہد خان آفریدی نے اپنے 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کی اور اعظم خان کو رن آؤٹ کرکے اپنے گزشتہ میچ میں چھکے کھانے کا بدلہ بھی لے لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اعظم خان رن لینے کے لیے بھاگے لیکن مڈ آن پر موجود شاہد خان آفریدی کی ڈائریکٹ ہٹ اعظم خان کے پویلین جانے کا سبب بن گئی۔

خیر پور کی خاتون ٹیچر نے نویں جماعت کے شاگرد سے کورٹ میرج کر لی

آفریدی نے شاداب خان کی اہم وکٹ حاصل کی اور وہ 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، محمد اخلاق بغیر کوئی رن بنائے شاہد آفریدی کا نشانہ بنے۔ کمنٹیٹر اور کرکٹ شائقین بھی شاہد آفریدی کی بولنگ اور فیلڈنگ کی تعریف کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے شاہد آفریدی کے آخری اوور میں تین چھکے جڑ دئیے تھے ، شاہد آفریدی اس میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے تھے۔

زرداری کے بعد فضل الرحمان نے بھی چوہدری برادران سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی

“پاکستان پوسٹ 12 سال بعد خسارے سے نکلا، 2032 کلومیٹر سڑکیں بنیں” حامد میر بھی مراد سعید کی کارکردگی پر بول پڑے

FOLLOW US