Monday January 20, 2025

عمر اکمل آتے ہی چھا گئے، گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ‌ پچھاڑ دیا

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کے لاٹھی چارج کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو 200 رنز کا ہدف دیا۔ الیکس ہیلز نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رحمان اللہ گرباز 19 رنز بناسکے، فہیم اشرف نے آخری اوورز میں دھواں دھار 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

خیر پور کی خاتون ٹیچر نے نویں جماعت کے شاگرد سے کورٹ میرج کر لی

شاداب خان 12 رنز پر شاہد آفریدی کا نشانہ، اعظم خان کو بغیر کوئی رن بنائے شاہد آفریدی نے رن آؤٹ کیا، آصف علی بھی ایک چھکا مار کر چلتے بنے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ اور نور خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

زرداری کے بعد فضل الرحمان نے بھی چوہدری برادران سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی

“پاکستان پوسٹ 12 سال بعد خسارے سے نکلا، 2032 کلومیٹر سڑکیں بنیں” حامد میر بھی مراد سعید کی کارکردگی پر بول پڑے

FOLLOW US