Sunday May 19, 2024

“پاکستان پوسٹ 12 سال بعد خسارے سے نکلا، 2032 کلومیٹر سڑکیں بنیں” حامد میر بھی مراد سعید کی کارکردگی پر بول پڑے

اسلام آباد : سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان پوسٹ کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر نے کہا ” وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی سےمتعلق کچھ دستاویزات بھجوائی ہیں جن کے مطابق پاکستان پوسٹ کو 12 سال بعد خسارے سے نکالا گیا، ادارے نے پچھلے تین سال میں 46 ارب روپے کمائے ،ادارے کی آمدنی میں 60 فیصد اضافہ ہوا تین سال میں این ایچ اے نے 2032 کلومیٹر نئی سڑکیں بنائیں۔” خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 10 بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔ اس درجہ بندی میں مراد سعید کو پہلا انعام ملا تھا۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش گم ہو جائیں گے

عمران خان جہانگیر ترین کو بیٹے سمیت جیل بھیجنا چاہتے ہیں: سلیم صافی

“میرے خلاف ٹرینڈ چلائیں اورکتاب کی لکھاری کے خلاف عالمی عدالت میں بھی جائیں” سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں

FOLLOW US