Monday May 6, 2024

زرداری کے بعد فضل الرحمان نے بھی چوہدری برادران سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی

سابق صدر آصف علی زرداری کے بعد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی مسلم لیگ (ق) سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی۔ لاہور میں مولانا فضل الرحمان اور چوہدری برادران کی ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان ملاقات دو سیشنزپر مشتمل تھی، دوسرے سیشن میں فضل الرحمان، چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی اور اکرم درانی شامل تھے، مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ کی قیادت سے حمایت مانگی۔

“پاکستان پوسٹ 12 سال بعد خسارے سے نکلا، 2032 کلومیٹر سڑکیں بنیں” حامد میر بھی مراد سعید کی کارکردگی پر بول پڑے

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ واحد حکومت ہے جس سے کوئی بھی خوش نہیں ہے، حکومت کے اتحادی بھی ان سے مطمئن نہیں ہیں۔ ملاقات میں چوہدری برادران کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں، ملک کیلئے جو بہترہوگا وہ کریں گے، اپوزیشن جماعتوں سے بعض تحفظات تھے اورہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کرے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ق لیگ کی قیادت سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگی تھی۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش گم ہو جائیں گے

عمران خان جہانگیر ترین کو بیٹے سمیت جیل بھیجنا چاہتے ہیں: سلیم صافی

FOLLOW US