Monday January 20, 2025

زلمی کو پچھاڑ‌کر سلطانز پلے آف میں‌ پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پی ایس ایل 7 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے نے پشاور زلمی کو باآسانی 42 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سلطانز کی جانب دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں زلمی 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شان مسعود کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شعیب ملک کی 44 رنز کی اننگز بھی زلمی کو شکست سے نہ بچاسکی، لیام لیونگ اسٹون 24 اور بین کٹنگ 23 رنز بناسکے۔

پی ایس ایل فائنل، وزیراعظم عمران خان کیساتھ کون کون فائنل میچ دیکھنے سٹیڈیم میں آئیگا؟شائقین کیلئےبڑی خبر

شیرفین ردر فورڈ 21 رنز بناکر مزرابانی کا نشانہ بنے، حیدر علی ، وہاب ریاض ایک، ایک کامران اکمل 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بلیسنگ مزرابانی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہنواز دہانی نے دو اور عمران طاہر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے اور زلمی کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔ شان مسعود نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، کپتان محمد رضوان 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

غریب عوام کا جینا دشوار، حکومت فوری یہ کام کرے ، چوہدری شجاعت نے عوام کے حق میں بڑی آواز بلند کر دی

ٹم ڈیوڈ نے 19 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، رلی روسو 15 رنز بنا کر سلمان ارشاد کا نشانہ بنے، ٹم ڈیوڈ نے 34 رنز کی برق رفتار اننگزکھیلی، انور علی اور صہیب مقصود ایک، ایک رن بناسکے۔ زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد اور کپتان وہاب ریاض نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے چارلس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے عبدالقادر کی جگہ لیام لیونگ اسٹون اور حضرت اللہ ززئی کی جگہ حسین طلعت کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پہلے مرحلے میں مسلسل 5 میچز میں کامیابی حاصل کرکے ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرجبکہ پشاور زلمی 5 میں سے 2 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر ہے۔

امریکہ پر ممکنہ ایٹمی حملے کیلئے شمالی کوریا نے چینی سرحد پرایسا کام کردیا کہ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

FOLLOW US