Thursday May 9, 2024

امریکہ پر ممکنہ ایٹمی حملے کیلئے شمالی کوریا نے چینی سرحد پرایسا کام کردیا کہ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

لندن: شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام نے امریکہ سمیت دیگر متحارب ممالک کو خوفزدہ کر رکھا ہے اور اب اس حوالے سے شمالی کوریا کی ایک ایسی تنصیب سامنے آ گئی ہے کہ امریکیوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ دی سن کے مطابق یہ تنصیب ایک میزائل بیس ہے جو چین کے بارڈر کے ساتھ موجود ہے۔ اس ایٹمی میزائل بیس کی سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہاں سے شمالی کوریا ایٹم بموں سے لیس میزائل داغ سکتا ہے اور ان کے ذریعے امریکہ کو نشانہ بناسکتا ہے۔

تنخواہوں میں اضافہ تو بس شروعات تھی ، حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی

چند ہفتے قبل امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک ’سنٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز‘ نے اپنی رپورٹ میں اسی سائٹ کے متعلق معلومات دی تھیں اور اس کا نام ’ہیوجنگ نی بنکر‘بتایا گیا۔ اب سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے اس تھنک ٹینک کی طرف سے دی گئی معلومات کی تصدیق ہو گئی ہے۔ یہ سائٹ چین کے بارڈر سے محض 16میل کے فاصلے پر شمالی کورین حدود میں ہے جہاں کئی زیرزمین بنکرز بھی بنائے گئے ہیں۔ مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے انکشاف سے شمالی کوریا اور چین کے فوجی تعلقات کے بارے میں نئے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔

18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کے بعد عمران خان نے عامر لیاقت کو فون گھمادیا

وزیراعظم عمران خان کیلئے شدید دھچکا، ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

FOLLOW US