Monday November 25, 2024

غریب عوام کا جینا دشوار، حکومت فوری یہ کام کرے ، چوہدری شجاعت نے عوام کے حق میں بڑی آواز بلند کر دی

لاہور: سینئر سیاستدان، مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت دالوں، بچوں کے دودھ، ادویات اور ضروری اشیاء پر عائد جی ایس ٹی واپس لے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کے بارے میں بھی سوچے، بزنس مین اور دکاندار اپنی اشیاء کی قیمتیں جی ایس ٹی کے کھاتے میں ڈال کر سرخرو ہو جاتے ہیں۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ تمام پارٹی لیڈران مل کر عوام کی فلاح کے لیے منصوبے بنائیں، تنخواہ دار طبقہ خود اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتا، ایسے طبقے کا خیال حکومت کو رکھنا ہو گا۔

امریکہ پر ممکنہ ایٹمی حملے کیلئے شمالی کوریا نے چینی سرحد پرایسا کام کردیا کہ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو غریبوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، سیاسی جماعتوں کی پالیسیاں عوام پر اثر انداز ہوتی ہیں،سیا سی جماعتیں عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے عملی منصوبے بنائیں، تمام پارٹی لیڈرز عوام کی فلاح کے لیے منصوبے بنا ئے۔

تنخواہوں میں اضافہ تو بس شروعات تھی ، حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی

’نئی کار خریدنے سے پہلے یہ تین کام آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں‘ ماہر نے مشورہ دے دیا

FOLLOW US