Thursday May 16, 2024

کیا فیصل واوڈا کی نا اہلی تاحیات برقرار رہے گی؟ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تہلکہ خیز بیان آگیا

اسلام آباد : سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیئے جانے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا بھی نوازشریف اور جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نااہل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیاہے ۔پی ٹی آئی رہنما آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف شکار ہوئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہناتھا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت غلط بیان حلفی دیا، فیصل واوڈا کو مراعات اور تنخواہیں2 ماہ میں واپس جمع کروانا ہوں گی۔

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بجلیاں گرا دیں

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہاہے کہ فیصل واوڈا سپریم کورٹ سے فیصلے کے خلاف رجوع کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہناتھا کہ فیصل واوڈا جھوٹا بیان حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا شکار ہوئے ،فیصل واوڈ ا نے خود کو اپنے کنڈکٹ سے مشکوک بنایا ، فیصل واوڈا نے بطور ایم این اے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالا ، بطور ایم این اے ووٹ ڈالنے کے بعد خود کو بطور سینیٹ امیدوار پیش کر دیا ، فیصل واوڈا کا بطو رکن اسمبلی مستعفیٰ ہو کر سینیٹ الیکشن لڑنا مشکوک تھا ۔

کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل

ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایک کروڑ روپے جرمانہ

FOLLOW US