Monday January 20, 2025

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، ریز روکھلاڑی بھی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جبکہ اس مرتبہ 5 ریزرو کھلاڑی بھی رکھے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا گیاہے ، جس کے کپتان بابراعظم ہوں گے جبکہ سکواڈ میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اطہر علی ، فہیم اشرف، فواد عالم ، حارث روف، حسن علی ، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعوداور زاہد محمود شامل ہیں ۔

کیا فیصل واوڈا کی نا اہلی تاحیات برقرار رہے گی؟ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تہلکہ خیز بیان آگیا

ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد عباس، نسیم شاہ ، سرفراز احمد، یاسر شاہ شامل ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ اعلان کر دہ سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں، حارث روف جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف میچز میں سکواڈ میں شامل تھے تاہم اب انہیں واپس سکواڈ میں بلال آصف کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ شان مسعود نے اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 2021 میں کھیلا تھا ، انہیں بھی عابد علی کی جگہ ٹیم میں لایا گیاہے ۔جو کہ سٹنٹ ڈلنے کے بعد سے ریکوری پر ہیں ۔

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بجلیاں گرا دیں

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا

کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل

FOLLOW US