Monday January 20, 2025

روس یوکرین پر حملےکیلئے 70 فیصد تیاری مکمل کرچکا، امریکی حکام کا دعویٰ

امریکی حکام نے خبردار کیا ہےکہ روس یوکرین پر حملے کے لیے 70 فیصد فوجی تیاری مکمل کرچکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ روس يوکرین پر بڑے حملےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس کے لیے وہ 70 فیصد تیاری کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سرحد پر روس کے ایک لاکھ سے زائد فوجی موجود ہیں تاہم روس نے حملہ کرنے کے ارادے سے انکار کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار وں نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس یوکرین کی سرحد پر مزید جنگی سامان جمع کررہا ہے اور جس رفتار سے مزيد روسی فوجی سرحد پر پہنچ رہے ہيں، فروری کے وسط تک ڈيڑھ لاکھ فوجی يوکرین کی سرحد پر جمع ہو سکتے ہيں۔ رپورٹ کے مطابق روس حملےکے دو دن کے اندر یوکرین پر قبضہ کرنےکی اہلیت رکھتا ہے اور اس دوران 50 ہزار شہریوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ سے قبل بڑا ریلیف مل گیا،اہم ترین کھلاڑی کی اسکواڈ میں واپسی

افغان لڑکی کا ہالی ووڈ اداکارہ کو خط، انجلینا جولی نے افغان خواتین کیلئے آواز بلند کردی

کراچی کنگز تاحال پہلی کامیابی سے محروم، مسلسل پانچویں میچ میں بھی شکست

FOLLOW US