Wednesday April 24, 2024

میراضمیر اجازت نہیں دیتا، تحریک انصاف کے نو منتخب وزیر نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا

لاہور: نو منتخب صوبائی وزیر نوابزادہ منصور احمد خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔نوابزادہ منصور احمد خان نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو خط لکھ کر پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی۔انہوں نے خط میں لکھا کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی گھر اور عملہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب پنجاب کی نومنتخب صوبائی کابینہ نے ہفتہ کے روز اپنے عہدوں کا حلف لے لیا ہے ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے نو منتخب وزرا سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔اس کے ساتھ ساتھ21 نو منتخب وزرا کو ان کی وزارتوں کے قلمدان بھی سونپ دیئے گئے ہیں

کمیٹی 25 مئی کی قتل و غارت پر اپنی کارروائی شروع کرے گی اگر رانا ثنااللہ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کر لیا جائے گا۔ شہباز گل

جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد صوبائی وزیر صحت ہونگی جبکہ سردار محسن لغاری وزیر خزانہ،کرنل(ر)ہاشم ڈوگر صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات،تیمور ملک بھٹی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجواناں، راجہ یاسر ہمایوں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی،عنصر مجید نیازی صوبائی وزیر لیبر،راجہ بشارت صوبائی وزیر کوآپریٹوز اینڈ پراسیکیوشن،سردار شہاب الدین صوبائی وزیر لائیوسٹاک،منیب چیمہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ،مراد راس صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن،خرم شہزاد ورک صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور،سردار آصف نکئی صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،علی افضل ساہی صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس،نوابزادہ منصور خان صوبائی وزیر ریونیو،حسین جہانیاں گردیزی صوبائی وزیر زراعت،غضنفر عباس صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر،لطیف نذر صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز،سردار حسین بہادر دریشک صوبائی وزیر فوڈ اینڈ انرجی،میاں محمود الرشید صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ،میاں اسلم اقبال صوبائی وزیر ہائوسنگ اور علی عباس شاہ کو صوبائی وزیر جنگلات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا حلف شامل کرنے کا اقدام دین کی بڑی خدمت ہے ، مولانا محمد حنیف جالندھری

FOLLOW US