Sunday January 19, 2025

معاملات طے ،الیکشن کب ہوں گے ،عارف حمید بھٹی نے اندرکی خبردیدی

لاہور:عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ موجودہ حکومت مطمئن ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہے، اب الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے اور اس حوالے سے موجودہ حکومت اور حکومتیں تبدیل کرنے والوں کے درمیان معاملات طے ہو گئے ہیں۔سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اب الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے اس حوالے سے موجودہ حکومت کافی مطمئن نظر آتی ہے اور ان کے وزرا کا بھی یہی کہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چند وزرا سے بھی بات ہوئی ہے جو کہتے ہیں

‘عمران خان ہر بات نہیں مانتے تھے، شیخ رشید کا بیان

کہ عالمی اداروں کا جتنا بھی دباؤ تھا وہ عوام پر منتقل ہو چکا اب ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا کہ ملک کی ایک اہم شخصیت نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ جب تک وہ ہیں تب تک عمران خان دوبارہ اقتدار میں نہیں آ سکتے۔تجزیہ کار نے کہا کہ حکومت یہ سوچتی ہے کہ اگر عمران خان بہت زیادہ لوگوں کو باہر نکال لائے اور احتجاج میں بڑی غیر معمولی صورتحال ہوئی تو کچھ سوچا جا سکتا ہے ویسے یہ لوگ 2023 تک کہیں نہیں جا رہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز!کمرے میں کیا ہوا؟ عامر لیاقت کے موت کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

FOLLOW US