Monday January 20, 2025

‘عمران خان ہر بات نہیں مانتے تھے، شیخ رشید کا بیان

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان شروع میں ہر بات مان لیتے ہوں لیکن جب کرسی ملتی ہے اور آدمی فیصلے لینے کی پوزیشن میں آتا ہے تو پھر دوسروں کو قابل قبول نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے حالات کافی اوپر نیچے ہوتے آ رہے تھے۔ عمران خان بھی ہر بات نہیں مانتے تھے، ان کی خواہشیں حقیقت نہیں بن رہی تھیں، جیسا وہ چاہ رہے تھے اس طرح سے نہیں ہو رہا تھا۔

بریکنگ نیوز!کمرے میں کیا ہوا؟ عامر لیاقت کے موت کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

ایک انٹرویو کے دوران اینکر نے شیخ رشید سے سوال پوچھا کہ کیا جو عمران خان کو کھیلا رہے تھے، وہی کسی اور کو بھی بچا رہے تھے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہی خیال ہے کہ وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے۔ اور انہوں نے ہی نواز شریف کو لندن بھیجا تھا۔ اینکر نے پوچھا کہ عمران خان کو احساس ہی نہیں ہوا اور وہ اپنی معصومیت میں ان کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے؟ اس پر سابق وزیر نے کہا کہ اور عمران خان کیا کرتا، وہ بھی بس گزارا ہی کر رہا تھا ان لوگوں کے ساتھ۔ عمران خان کو پہلے دن سے ہی شک تھا کہ یہ ایک ایسے شخص کو اقتدار میں لائیں گے،جو ان کی بات من وعن مان لے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا

FOLLOW US