Sunday January 19, 2025

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ریٹائرڈ لوگوں کی پنشن بھی بڑھانا ہوگی۔ اسلام آباد میں اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر مل رہے ہیں۔ ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔ پاکستان کی معیشت کی سمت کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آ گیا ہے۔

بریکنگ نیوز!کمرے میں کیا ہوا؟ عامر لیاقت کے موت کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شیخ رشید خود کہہ چکے ہیں کہ خان صاحب نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں، بارودی سرنگیں کسی سیاسی جماعت کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے تھیں، تعمیراتی شعبے میں 3 اعشاریہ ایک فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ اگر سابق حکومت جھوٹ کا بیانیہ چھوڑ دیتی تو شاید اس وقت اتنی مہنگائی نہیں ہوتی، حکومت کوئی طویل المدتی سودے نہیں کر رہی ہے۔

رات ہونے میں پیش آنے والا لرزہ خیز واقعہ موت کی وجہ بنا ، ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتقال کیسے ہوا ،ملازم کے بیان نے کھلبلی مچا دی

مفتاح اسماعیل نے اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 48 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات 28 فیصد بڑھیں، ہمیں 60 فیصد قرضوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے، 5 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز زرمبادلہ کم ہوا، معیشت کی سمت کو سدھارنے کی ضروت ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے تیل مہنگا کرنا پڑا، خان صاحب نے جو چیک دیے ان کے بینک میں پیسے نہیں تھے، مشکل فیصلے لینے پڑے، اب ہم استحکام کے راستے پر آگئے ہیں، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔

FOLLOW US