Monday January 20, 2025

مبینہ آڈیوز سامنے آنے کے بعد ملک ریاض کا موقف بھی آگیا، قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا

لاہور: پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے حال ہی میں لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کی تردید کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں ملک ریاض کا کہناتھا کہ ڈیپ فیک جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی آڈیوگفتگو مصنوعی طور پر تیار کرنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے ، سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب آڈیو بھی اسی ٹیکنالوجی کی پیداوار ہے ، میں کسی پارٹی کی سیاسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتا، لیکن سب سے خوفناک حقیقت یہ ہے کہ میری آواز اور حوالے کو ذاتی اور سیاسی سکور کیلئے غلط استعمال کیا جارہاہے ۔

عمران خان اور کابینہ نے کیسےپاکستانیوں کی لوٹی ہوئی رقم ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض کو منتقل کی ؟شواہد بھی مل گئے ، سابق حکومت کا میگا کرپشن اسکینڈل منظر عام پر آگیا

ان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ اپنے خلاف اس سازش میں ملوث عناصرکی تلاش کے لیے قانونی راستے اختیار کریں گے۔ خیال رہے کہ ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتارہی ہیں کہ “فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی تین قیراط کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا ہے“۔مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی فرح کا نام لیے بغیر کہہ رہی ہیں کہ ہفتے کو ا±ن کی ملاقات ہے، انگوٹھی اس سے پہلے ارینج کرلیں، جس پر ملک ریاض اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوالو۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی

‘عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو روزانہ چرسی تکہ سے 400 بندوں کا کھانا جاتا ہے، دلچسپ دعویٰ سامنے آگیا

FOLLOW US