Monday January 20, 2025

‘عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو روزانہ چرسی تکہ سے 400 بندوں کا کھانا جاتا ہے، دلچسپ دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد: سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے لوگوں کے لئے بھی اس وقت مصیبت بنے ہوئے ہیں۔ روزانہ چرسی تکہ سے 400 بندوں کا کھانا جاتا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں مٹن 2100 روپے کا ایک کلو ملتا ہے۔ اسی طرح وزیراعلی اور سیکرٹری اور وزیر ان کی خدمت میں چوبیس گھنٹے مصروف ہیں اور ان کے لئےجلسوں کے اہتمام کر رہے ہیں۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان ماضی قریب کا وہ واحد سیاستدان ہے جس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خیبر پختونخوا میں پڑائو ڈال لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا تو خان عبدالغفار خان اور ان جیسے عظیم لوگوں کا صوبہ تھا جو خوشی سے جیلوں میں جاتے تھے۔

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ لیکن ان کے بعد جانشین کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

عمران خان پر کرپشن کا الزام نہیں اس لیے غداری کے مقدمے بنا رہے ہیں یہ باہر کے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے۔ سینیٹر شبلی فراز کی گفتگو

صدر مملکت کا حکومت کوبڑا دھچکا ،حکومت مشکل میں پھنس گئی

FOLLOW US